حیدر آباد کے پاگل خانے میں شادی کی تقریب

حیدر آباد کے پاگل خانے میں شادی کی تقریب
حیدر آباد کے پاگل خانے میں شادی کی تقریب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

حیدر آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )حیدرآبادمیں واقع پاگل خانے ’ گدو ہسپتال ‘ میں شادی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ حیدرآباد کے علاقے لطیف آباد نمبر تین میں واقع دماغی امراض کے سب سے بڑے ہسپتال ’سرکواس جی جہانگیر‘ (گدو) میں شادی کی تقریب کاانعقاد کیا گیا۔شادی کی تقریب کے لیے گدو ہسپتال کے ملازم نے عمارت میں واقع میدان میں شامیانہ لگایا اور بھرپور اہتمام بھی کیا۔شادی میں گدو ہسپتال کے ڈاکٹرز، نرسز اور دیگر اسٹاف سمیت دیگر مہمانوں نے شرکت بھی کی۔مہمانوں نے کرونا ایس او پیز کو بالائے طاق رکھ کر شادی میں شرکت کی اور وہ حکومتی احکامات کی دھجیاں اڑاتے نظر آئے۔