گندم کی سمگلنگ روکنے کے لیے سندھ کی سرحدیں سیل کرنے کا فیصلہ

گندم کی سمگلنگ روکنے کے لیے سندھ کی سرحدیں سیل کرنے کا فیصلہ
گندم کی سمگلنگ روکنے کے لیے سندھ کی سرحدیں سیل کرنے کا فیصلہ

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے آٹے کی بڑھتی ہوئی قیمت کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے صوبے سے گندم کی سمگلنگ کیخلاف فوری کارروائی کی ہدایت کردی ہے جبکہ  گندم کی سمگلنگ روکنے کے لیے صوبے کی سرحدیں سیل کرنے کا فیصلہ۔

وزیراعلیٰ سندھ سیدمرادعلی شاہ کی زیر صدارت محکمہ خوراک کےاجلاس میں آٹےکی بڑھتی ہوئی قیمتوں کو کنٹرول کرنے پرغور کیا گیا۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ گندم کی قلت کیوں ہوئی ہے جس کی وجہ سے آٹے کی قیمتیں بڑھیں؟ وزیراعلیٰ سندھ نے گندم ذخیرہ کرنے والوں کے خلاف فوری کارروائی کی ہدایات دیں، اجلاس میں گندم کی سمگلنگ روکنے کے لیے صوبے کی سرحدیں سیل کرنے کا فیصلہ کیا۔وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ ابھی گندم کی کٹائی کا فیصلہ کیا گیا ہے،ان دنوں آٹے کی قیمت کم ہوتی ہے لیکن بڑھ رہی ہے، گندم کی پیداوار کا ہدف سوائے سندھ کے کسی صوبے نے پورا نہیں کیا۔

انہوں نے کہا کہ سندھ سے دیگر صوبوں میں گندم گئی تو بھی اپنے لوگوں کے پاس گئی لیکن گندم تو دیگر ممالک کی طرف سمگل ہورہی ہے، گندم سمگلنگ ہر صورت روکنی ہوگی۔وزیراعلیٰ سندھ نے کمشنرز اور ڈی آئی جیز کو گندم کی نقل و حمل روکنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ گندم ٹرانسپورٹ ہو رہی ہو تو محکمہ خوراک سے تصدیق کی جائے، گوداموں میں پڑی گندم کی سمگلنگ سے حفاظت کرنی ہے۔

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -