مون سون شجرکاری مہم کے پیش نظر محکمہ جنگلات میں عید کی چھٹیاں منسوخ

  مون سون شجرکاری مہم کے پیش نظر محکمہ جنگلات میں عید کی چھٹیاں منسوخ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(لیڈی رپورٹر) مون سون شجرکاری مہم کے پیش نظر محکمہ جنگلات کی عید کی چھٹیاں منسوخ کردی گئیں۔وزیر جنگلات نے تمام افسران و ملازمین کو جمعرات سے آن ڈیوٹی آنے کی ہدایت کر دی۔ صوبائی وزیر جنگلات کا کہنا ہے کہ مون سون شجرکاری مہم کی کامیابی کیلئے دن رات ایک کرنا ہوگا۔ شجرکاری ٹارگٹ کے حصول کا مشن عید منانے سے زیادہ ضروری ہے۔ رواں برس گرین انقلاب لا کر آئندہ کیلئے عید کی خوشیاں دوبالا کی جا سکتی ہیں۔ تمام ملازمین صرف عید کے پہلے روز چھٹی کریں گے۔