ویمن ون ڈے رینکنگ، ٹاپ ٹین میں کوئی پاکستانی کھلاڑی شامل نہیں
دبئی(آئی این پی)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے خواتین کرکٹر کی ون ڈے رینکنگ جاری کردی۔ پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی کوئی کرکٹربھی ٹاپ ٹین میں جگہ نہیں بناسکی۔تفصیلات کے مطابق آئی سی سی کی جانب سے جاری کی گئی رینکنگ کے مطابق بیٹنگ میں بھارتی کھلاڑی میتھالی راج پہلی پوزیشن پر قبضہ جمانے میں کامیاب ہوگئی ہیں جبکہ ساتھ افریقہ کی بلے باز علیسہ ہیلے دوسری اور انگلش ٹیم سے تعلق رکھنے والی ٹیمی بیومونٹ تیسری پوزیشن پر براجمان ہیں۔بیٹنگ رینکنگ میں پاکستانی بلے باز ناہیدہ خان 24 ویں نمبرپر موجود ہیں۔۔آئی سی سی ون ڈے ویمن بالرز کی رینکنگ میں آسٹریلین بالر جیزجوناسین پہلی اور میگن سکٹ دوسر ی پوزیشن پر براجمان ہیں جبکہ ساوتھ افریقن بالر میری کیپ تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔ پاکستان کی کوئی باولرٹاپ 25 بالرزمیں بھی شامل نہیں ہے۔