شہری 37 لاکھ سے زائد نقدی، قیمتی سامان سے محروم
لاہور(کر ائم رپو رٹر)صوبائی دارالحکومت میں چوری وڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے، زیورات، موبائل فون، موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر قیمتی سامان چھین لیا گیا تفصیلا ت کے مطابق اچھرہ سے ڈاکو اکرم و فیملی سے 5 لاکھ 33 ہزار نقدی و موبائل فون چھین لیا نشتر کالونی سے ڈاکو امجد علی و فیملی سے 6لاکھ 40 ہزار نقدی و طلائی زیورات چھین کر فرار ہوگئے فیصل ٹاؤن کے علاقہ میں ڈاکوؤں نے عدیل کے گھر سے4لاکھ 35 ہزار کی نقد ی،طلا ئی زیورات اور دیگر سامان،برکی میں ڈاکوؤں نے ارشد کے گھر سے 3لاکھ60 ہزار کی نقدی،طلائی زیورات اور دیگر سامان، ساندہ کے علاقہ میں ڈاکوؤں نے زاہد کے گھر سے 5لاکھ45 ہزار کی نقدی،طلائی زیورات اور دیگر سامان، گڑھی شاہو میں ڈاکوؤں نے غضنفر علی کے گھر سے 5لاکھ، زیورات اور دیگر سامان لوٹ لیا ملت پارک میں ڈاکوؤں نے مبشر سے 4 لاکھ 35ہزار نقدی اور دیگر سامان،کاہنہ کے علاقہ میں ڈاکوؤں نے داؤد سے 6 لاکھ25ہزار کی نقد ی اور دیگر سامان، شاہدرہ کے علاقہ میں ڈاکوؤں نے نعمان سے22ہزار کی نقدی زیورات اور دیگر سامان چھین لیا جبکہ گلبرگ، ڈیفنس، لاری اڈہ، قلعہ گجر سنگھ،فیکٹری ایریا،ہنجروال سے گاڑیاں اور لٹن روڈ، شیراکوٹ، ٹاؤن شپ،رائے ونڈ، مصری شاہ، اچھرہ سے موٹر سائیکلیں چوری ہو گئیں۔