عیدقربان کا تہوار ہمیں ایثار اور قربانی کا سبق دیتا ہے، آئی جی 

 عیدقربان کا تہوار ہمیں ایثار اور قربانی کا سبق دیتا ہے، آئی جی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کر ائم رپو رٹر)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب انعام غنی نے عید الاضحی کے موقع پر وطن عزیز کے تمام شہریوں کو عید مبارک کا پیغام دیتے ہوئے پنجاب پولیس کے آفیشل فیس بک اور ٹوئیٹراکاؤنٹس اور پیچز پر اپنا خصوصی ویڈیو پیغام بھی جاری کردیا   آئی جی پنجاب نے شہریوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ عیدقربان کا تہوار ہمیں ایثار اور قربانی کا سبق دیتا ہے اور اگر ایثار اور قربانی کی بات کی جائے تو پنجاب پولیس اس کی بڑی مثال ہے کیونکہ شہریوں کی عید خوشگوار بنانے کیلئے پنجاب پولیس ہمیشہ کی طرح اس بار بھی عید کے تینوں روز مصروف عمل رہے گی اور اپنے اہل خانہ کی خوشیوں بلکہ قربانی کے فریضے کو بھی پس پشت ڈال کر صرف عوام کی خدمت اور حفاظت کو اپنا اولین مقصد سمجھے گی انہوں نے عوام سے درخواست کی کہ وہ قربانی کی کھالیں صرف حکومت کے منظور کردہ اداروں اور انسانیت کی خدمت کے مشن پر گامزن این جی اوز کو دیں  والدین کو تاکید کی کہ عید کی چھٹیوں کے وران وہ اپنے بچوں کو ون ویلنگ، ہوائی فائرنگ سمیت کسی غیر قانونی سرگرمی کا حصہ نہ بننے دیں کورونا وباء کی چوتھی لہر کے پیش نظر آئی جی پنجاب نے شہریوں کو ایس او پیز کی سختی سے پابندی یقینی بنائیں۔  کی درخواست کرتے ہوئے کہاکہ ویکسین لگوانے کے باوجود حکومتی ہدایات اور ایس او پیز کی پابندی نہایت ضروری ہے لہذا شہری عید کی خوشیاں مناتے وقت کورونا کی وباء سے محفوظ رہنے کیلئے ایس او پیز کا خاص خیال رکھیں۔انہوں نے مزیدکہاکہ عید قربان کے موقع پر پرانی دشمنیوں اوردلوں کی کدورتوں کو دور کرکے کھلے دل کے ساتھ امن کے پیغام کو عام کریں تاکہ ان دشمنیوں کی وجہ سے ہونے والے ناقابل تلافی نقصان کاکسی حد تک ازالہ ممکن ہوسکے۔

مزید :

علاقائی -