پاکستان جلد ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکل جائیگا:حماد اظہر
لاہور(جنرل رپورٹر)وفاقی وزیر توانائی میاں حماد اظہر کی گلشن راوی میں پی ٹی آئی کے سینئر رہنما میاں عامر اشرف کے گھر آمد،ان کے والد کی وفات پر اظہار تعزیت اور فاتحہ خوانی کی۔میاں حماد اظہر کا کہنا تھا کہ مرحوم انتہائی ملنسار، خوش اخلاق اور دینی رغبت رکھنے والی شخصیت کے مالک تھے۔اللہ پا ک انہیں جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے۔ اس موقع پر وفاقی وزیر توانائی میاں حماد اظہر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان بہت جلد گرے لسٹ سے نکل جائے گا۔ پاکستان کی کاردگی کو عالمی سطح پر سراہا جارہا ہے۔ حکومت مہنگائی کم کرنے کے لئے بہت سے اقدامات کررہی ہے اس وقت بھی پاکستان میں مہنگائی خطے کے دوسرے ممالک سے بہت کم ہے۔ حکومت غریبوں کو ریلیف دینے کے لئے احساس پروگرام سے مدد اور آٹے،چینی، گھی پر سبسڈی دے رہی ہے صحت کی سہولتیں پہنچانے کے لئے سب کو ہیلتھ کارڈ ملے گا۔ کشمیر الیکشن کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہاکشمیر کا الیکشن پی ٹی آئی ہی جیتے گی کیونکہ الیکشن شعبدہ بازی سے نہیں کارکردگی سے جیتا جاتاہے۔
حماد اظہر