حملوں کی دھمکی کے بعد پاکستان چھوڑا:جمائما،الزام اپنے سابق شوہر کو دیں:مریم

حملوں کی دھمکی کے بعد پاکستان چھوڑا:جمائما،الزام اپنے سابق شوہر کو دیں:مریم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما نے کہا ہے کہ یہود دشمنی پر مبنی حملوں کے بعد پاکستان چھوڑ دیا تھا لیکن حملوں کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ نواز کی نائب صدر مریم نواز نے ا?زاد کشمیر میں انتخابی مہم کے دوران تقریر میں وزیراعظم عمران خان اور ان کے بیٹوں پر تنقید کی تھی۔مریم نواز نے حویلی میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ وزیراعظم کہتا ہے کہ میاں نواز شریف نواسہ (جنید) باہر جا کر پولو کھیل رہا ہے۔ اس کے پاس کھیل کھیلنے کے پیسے کہاں سے آئے۔ میں بچوں تک نہیں جانا چاہتی تھی،لیکن جیسی بات کرو گے اب منہ توڑ جواب ملے گا۔ جنید نواز شریف کا نواسہ ہے، گولڈ سمتھ کا نواسہ نہیں ہے۔ وہ یہودیوں کی گود میں نہیں پل رہا۔اس پر رد عمل دیتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما  نے کہا کہ ایک دہائی تک میڈیا اور سیاستدانوں کی طرف سے یہود دشمنی پر مبنی حملوں (جن میں قتل کی دھمکیاں اور میرے گھر سامنے مظاہرے شامل تھے) کے بعد2004ء میں پاکستان چھوڑ دیا تھا لیکن حملوں کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔ مریم نواز شریف نے آج اعلان کیا ہے کہ میرے بچے یہودیوں کی گود میں پلے ہیں۔ جمائما کے ٹویٹ پر مریم نواز کا رد عمل بھی سامنے آ گیا مریم نواز نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما کی ذاتی زندگی سے مجھے کوئی دلچسپی نہیں ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ بیان کے مطابق مریم نواز نے جمائما کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ مجھے آپ، آپ کے بیٹوں یا آپ کی ذاتی زندگی سے قطعا دلچسپی نہیں ہے۔ کیونکہ میرے پاس کرنے اور کہنے کے لئے اور بہتر کام ہیں، آپ صرف اپنے سابقہ شوہر کو الزام دیں۔
مریم، جمائما

مزید :

صفحہ اول -