اسرائیلی سافٹ ویئرکے ذریعے جاسوسی،فرانس نے معاملے کی تحقیقات شروع کردیں 

   اسرائیلی سافٹ ویئرکے ذریعے جاسوسی،فرانس نے معاملے کی تحقیقات شروع ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 پیرس (مانیٹرنگ ڈیسک)فرانسیسی حکام نے اپنے صحافیوں کی سافٹ ویئر کے ذریعے جاسوسی کے معاملیکی تحقیقات کا آغاز کردیا۔فرانسیسی پراسکیوٹرزکا کہناہے کہ اسرائیلی کمپنی کے تیار کردہ 'پیگاسس' جاسوسی سافٹ ویئر کیذریعے مراکشی انٹیلی جنس سروسز نے فرانسیسی صحافیوں کی جاسوسی کی، اس معاملیکی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔حکام کے مطابق تحقیقات میں نجی معلومات اور ذاتی الیکٹرانک ڈیوائسز  تک فراڈ کے ذریعے رسائی کے الزامات سمیت 10 الزامات کا جائزہ لیاجائیگا۔ انویسٹی گیٹو ویب سائٹ میڈیاپارٹ نے گذشتہ روز جاسوسی کے خلاف مقدمہ دائر کیا تھا، ادارے کا کہنا تھا کہ اس کے صحافیوں کی  سافٹ ویئرکے ذریعے جاسوسی کی گئی،دیگر فرانسیسی خبرایجنسیوں کیصحافیوں کو بھی جاسوسی سافٹ ویئر سے ہدف بنایاگیا۔دوسری جانب مراکش نے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس نے کبھی جاسوسی کے لیے سافٹ ویئر حاصل نہیں کیے۔ 


 تحقیقات

مزید :

صفحہ اول -