نواز شریف کے دور اقتدار میں عمران خان کا فون ہیک کیا گیا:فرخ حبیب

  نواز شریف کے دور اقتدار میں عمران خان کا فون ہیک کیا گیا:فرخ حبیب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


  فیصل آباد (این این آئی)وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ نواز شریف کے دور اقتدار میں بطور اپوزیشن لیڈر عمران خان کا فون ہیک کیا گیا،نواز شریف اور مریم صفدر جواب دیں کہ عمران خان کاہی فون کیوں ہیک کیا گیا، یہ عین ممکن ہے کہ نواز شریف نے مودی کے ذریعے اسرائیلی سافٹ ویئر سے عمران خان کا فون ہیک کرایا ہوکیونکہ نواز شریف کی تاریخ رہی ہے کہ وہ سیاستدانوں،جرنیلوں، ججز،اینٹیلی جنس اداروں کے سربراہان کے فون ٹیپ کراتے رہے ہیں۔ وہ منگل کو سرکٹ ہاؤس فیصل آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔وزیر مملکت فرخ حبیب نے کہا کہ مودی اور نواز شریف کا تعلق گہرا ہے،جیسے مودی فون ریکارڈ کرارہے تھے، پاکستان میں اپوزیشن کے فون ہیک کرانے میں نواز شریف نے مودی کو خدمات فراہم کیں،نواز شریف کی مودی سے اتنی گہری دوستی تھی کہ مودی کے حلف نامے پر یہ حریت راہنماؤں سے نہیں ملتے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان اپوزیشن میں تھے تو تب بھی پانامہ لیکس اور دیگر کرپشن سکینڈلز پر آواز بلند کرتے رہے۔انہوں نے کہا کہ فون ہیک کرنے کے معاملے کی تفصیلات آرہی ہیں،جلد بہت سے کردار بھی بے نقاب ہوجائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اب تک سامنے آنے والی تفصیلات کے مطابق نواز شریف نے مودی کے ذریعے عمران خان کا فون ٹیپ کرایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف اگر اپنی اپوزیشن کے فون ہیک کراسکتے ہیں تو کسی کے بھی فون ہیک کراسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے عزائم جان چکے ہیں،یہ ملک دشمنی کرتے رہے ہیں۔
فرخ حبیب

مزید :

صفحہ اول -