سرائے نورنگ اور بنوں میں پی پی کے وفاقی وزیر اعلیٰ امین گنڈا پور کیخلاف مظاہرہ
بنوں (نمائندہ خصوصی)پاکستان پیپلز پارٹی کے سابق ضلعی صدر حاجی ظفر علی خان نے کہا ہے کہ وفاقی وزیر علی امین خان گنڈاپور کا شہید ذوالفقار علی بھٹو اور سابق وزیر اعظم میاں نواز کے حوالے سے بیان اخلاقیات سے گرا ہوا بیان ہے ذوالفقار علی بھٹو اگر غدار ہوتے تو پھانسی کی سزا نہ پاتے وفاقی وزیر نے شہید بھٹو کو گالی دیکر عوام کے جذبات مجروح کئے ہیں جس پر پاکستان پیپلز پارٹی کے کارکن خاموش نہیں رہیں گے انہوں نے کہا کہ بھٹو خاندان نے جمہوریت اور ملک کیلئے جانوں کے نذرانے پیش کئے ہیں جبکہ علی امین نے صرف عمران خان کے دھرنے میں شہد کی بوتلوں کے ہمراہ اسلام آباد کی سڑکوں پر دوڑیں لگائی ہیں انہوں نے کہا کہ شہیدوں اور قومی لیڈروں کو گالیاں دیکر سلیکٹڈ وزیر اعظم کے وفاقی وزیر کشمیر کے عوام کو دھوکہ نہیں دے سکتے کشمیر کے لوگ باشعور ہیں بھٹو نے کشمیر کیلئے جدوجہد کی تھی جبکہ تحریک انصاف کے اناڑی سیاستدان ملک کو خانہ جنگی کی طرف لے جارہے ہیں مذید کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت میں عوام روزی روٹی کیلئے ترس رہے ہیں مہنگائی،لاقانونیت اور انتقامی کاروائیوں کی وجہ سے عوام میں روز بروز جعلی حکمرانوں کے خلاف لاوا پک رہا ہے اور انشاء اللہ جلد ہی اس سلیکٹڈ حکومت کو عوام گھر بھیج دیں گے۔