سعودی جیلوں سے رہائی کے بعد 63پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے
اسلام آباد(آئی این پی) سعودی عرب کی جیلوں سے معمولی جرائم کے باعث قید و بند کی صعوبتیں برداشت کرنے والے 63پاکستانی رہائی پانے کے بعد وطن پہنچ گئے وزیراعظم عمران خان کی خصوصی درخواست پر سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے سعودی عرب کی جیلوں میں قید بند کی صعوبتیں برداشت کرنے والے پاکستانیوں کو رہائی کا حکم دیا جس پر مختلف جیلوں میں اسیر 63 پاکستانیوں کو رہا کردیا گیا جنہیں وزرات خارجہ، سعودی عرب میں پاکستانی سفارخانے اور وزرات برائے سمندر پار پاکستانیز نے وطن پہنچانے کے لیے اقدامات کیے پی آئی اے کی خصوصی پرواز پی کے 9728 رہائی پانے والے پاکستانیوں کو لے کر نیو اسلام آباد انٹر نیشنل ائیرپورٹ پہنچی، جہاں ایم ڈی اوورسیز پاکستانیز فاؤنڈیشن ڈاکڑ عامر شیخ اور دیگر حکام نے وطن پہنچنے والے پاکستانیوں کا استقبال کیا۔عید کے موقع پر دیار غیر کی جیلوں سے رہائی پانے اور عید اپنے پیاروں سے منانے پر وطن پہنچنے والے پاکستانیوں کی خوشی دیدنی تھی۔
وطن واپسی