تخت بھائی،جے یو آئی نے محمد اسلام کو میئر شپ کیلئے امیدوار نامزد کردیا
تخت بھائی (نمائندہ خصوصی) جمعیت علمائے پاکستان نے آئندہ ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں تحصیل تخت بھائی میئر شپ کے لئے محمد اسلام کو اپنا امیدوار نامزد کرلیا۔ انہوں نے انتخا بات میں باضابطہ طور پر حصہ لینے کے لئے جمعیت علمائے پاکستا ن خیبر پختونخوا کے صدر محمد فیاض خان کو درخواست دے دی۔ جبکہ خواجہ شیر زمان ان کے ساتھ کورنگ امیدوار ہونگے۔ اس موقع پر جے یو آئی (ف) ضلع مردان کے صدر مولانا ولی اللہ، تحصیل تخت بھائی کے سینئر نائب صدر مفتی محمد زادہ بھی مو جود تھے۔