کراچی پولیس کا سرچ آپریشن  9 منشیات فروش گرفتار

کراچی پولیس کا سرچ آپریشن  9 منشیات فروش گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر) پولیس نے رضویہ سے سرچ آپریشن کے بعد 9 منشیات فروش گرفتار کرلیئے۔ڈسٹرکٹ سینٹرل پولیس کی بھاری نفری نے رضویہ کے علاقے میں محاصرہ کرکے سرچ آپریشن شروع کردیا۔ آپریشن کے دوران 9 ملزمان کو گرفتار کر کے اسلحہ و منشیات برآمد کرلی گئی ہے۔گرفتار ملزمان میں محبوب عالم، ایوب لالا، اقبال بوٹا، عادل، قیصر محمود، احسان پارو، شیر بہادر عرف شیرو اور شان وارن شامل ہیں۔گرفتار محبوب عالم منشیات فروش مجاہد کا بھانجا ہے۔ ایوب لالا منشیات فروش نادر کے لیے چوکیداری کرتا ہے۔ قیصر محمود کا نام انٹیلجنس رپورٹ میں شامل ہے۔احسان پارو پولیس کے خلاف اشتعال انگیزی میں ملوث ہے۔ گرفتار تمام ملزمان سے منشیات اور ایک پستول برآمد ہوا ہے۔ ملزمان سے مزید تفتیش کا عمل جاری ہے۔