عوام کی خدمت عبادت کے طور پر کرنے کے عادی ہیں،سینان درانی
بنوں (نمائندہ خصوصی)ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن بنوں کے نائب صدر سینان درانی ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ عوام کی خدمت ہمیں ورثے میں ملی ہے خون کے آخری قطرے تک عوام کی خدمت کرتے رہیں گے عوام کی خدمت کرکے دلی سکون ملتا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اخباری نمائندوں سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ میں تمام سرکاری محکموں کے آفسران سے بھی اپیل کرتا ہوں کہ وہ عوام کیلئے مشکلات پیدا کرنے کے بجائے عوام کو ریلیف دیں کیونکہ انہیں تنخواہ عوام کی خدمت کے عوض ملتی ہے اگر وہ عوام کی خدمت نہیں کرتے تو یہ امانت میں خیانت ہوگی انہوں نے کہا کہ غریہب عوام کا خدا کے سوا کوئی اور آسرا نہیں ہوتا اسی وجہ سے ہم عوام کی خدمت اپنا فرض سمجھتے ہیں کیونکہ خمدت سے خدا ملتا ہے اور عبادت سے صرف جنت ملتی ہے انہوں نے کہا کہ عوام نے سیاسی میدان میں بھی جب ہم پر اعتماد کیا تھا تو ہم نے عوام کو مایوس نہیں کیا اور اب بحثیت وکیل بھی عوام کی خدمت کیلئے دن رات حاضر ہوں تاکہ مظلوم عوام کو مفت انصاف مل سکے۔