امن و امان خراب کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دینگے:روشان محسود

  امن و امان خراب کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دینگے:روشان محسود

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 کوھاٹ (سٹاف رپورٹر) ڈپٹی کمشنر کوھاٹ روشان محسود نے کہا ہے کہ عوام کی خدمت اولین ترجیح ہے علاقہ میں امن امان کو خراب کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دوں گا فرقہ ورایت کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے میں میڈیا اپنا کردار ادا کرے کورونا کی چوتھی لہر انتہائی خطرناک ہے لاک ڈاؤن کی صورت حال سے بچنے کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں کوھاٹ میں تعیناتی کے بعد کوھاٹ پریس کلب میں پہلی بار آمد کے موقع پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ صحافی معاشرے کی آنکھ اور کان ہوتے ہیں عوامی مسائل کی نشاندہی اور انتظامیہ کی کوتاہیوں کو اجاگر کرنا ان کی ذمہ داری ہے ان کی مثبت کاوشوں کا بھرپور خیر مقدم کروں گا اور وعدہ ہے کہ کوھاٹ کے عوام کو مایوس نہیں کروں گا انہوں نے کہا کہ حکومتی احکامات کی خلاف ورزی اور سرکاری امور میں کام چوری قابل برداشت نہیں کوھاٹ میں امن و امان کی بحالی میں ضلعی انتظامیہ سے تعاون کر کے علاقہ میں خوشحالی لائی جا سکتی ہے کیوں کہ ملک دشمن عناصر نے ہماری صفوں میں گھس کر فرقہ ورایت کی آڑ میں ہمیں بہت نقصان پہنچایا ہے ایسے عناصر پر کڑی نطر رکھنے کی ضرورت ہے تاہم پختون روایات اور کلچر کو ضرور مدنظر رکھا جائے نان ایشوز پر توانائیاں ضائع نہ کریں بلکہ حق اور سچ کا علم بلند رکھیں انہوں نے میڈیا پر زور دیا کہ وہ عوام میں کورونا ویکسی نیشن بارے شعور اجاگر کریں یہ کہ چوتھی لہر انتہائی خطرناک ہے جس طرح میڈیا نے کورونا کے خلاف جدوجہد میں مثبت کردار ادا کیا ہے توقع ہے کہ اب بھی یہ اپنی ذمہ داری بنھائے گی انہوں نے یقین دلایا کہ انتظامی معاملات کی بہتری کے لیے جملہ صلاحیتیں بروئے کار لاؤں گا۔