سرائے نورنگ،عیدالاضحی کے موقع پر میونسپل ملازمین کی چھٹیاں منسوخ

سرائے نورنگ،عیدالاضحی کے موقع پر میونسپل ملازمین کی چھٹیاں منسوخ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 سرائے نورنگ (نمائندہ پاکستان)تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن لکی مروت  نے عیدالالضحی کے ایام میں ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کردیں۔اور ملازمین کو عیدالالضحی کے دنوں میں ڈیوٹی پر رہنے کی ہدایات جاری کیں۔اس سلسلے میں  ٹی ایم او لکی مروت  یوسف خان نے میڈیاکے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاہے کہ عیدالالضحی کے ایام میں قربانی کے جانوروں کی آلائشیں اور دیگر گندگی کو فوری ہٹانے اور شہریوں کو صاف ستھرا ماحول کی فراہمی کے سلسلے میں شہری ادارے کے ملازمین کی عید چھٹیاں منسوخ کردی گئیں اور ملازمین عید کے دنوں میں ڈیوٹیوں پر موجود ہوں گے انہوں نے شہریوں سے بھی اپیل کی ہے کہ عیدالالضحی کے ایام میں جانوروں کی آلائشیں اور دیگر گندگی کو راستوں میں یا آبادی کی حدود میں پھیکنے کی بجائے ایک جگہ پر اکٹھا کریں تاکہ شہری ادارے کے اہلکاروں کو گندگی ہٹانے میں دشواری کاسامنا نہ ہو انہوں نے ملازمین پر زوردیا کہ عید کے دنوں میں ڈیوٹیوں کو یقینی بنائیں غفلت برتنے والوں کے ساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔