نوشہرہ جمعیت علما اسلام کا بلدیاتی اور کنٹونمنٹ الیکشن میں بھرپور حصہ لینے کا اعلان
نوشہرہ (بیورورپورٹ)نوشہرہ جمعیت علما اسلام کا بلدیاتی اور کنٹونمنٹ الیکشن میں بھرپور حصہ لینے کا اعلان کارکن الیکشن کی تیاریاں شروع کر دے جمیعت علما اسلام نوشہرہ کی سب سے بڑی پارٹی ہے اور انشااللہ کنٹونمنٹ اور بلدیاتی الیکشن میں بھرپور کامیابی حاصل کریں گے ان خیالات کا اظہار جمیعت علما اسلام ضلع نوشہرہ کے جنرل سیکرٹری مفتی حاکم علی حقانی کا جمیعت علما اسلام ضلع نوشہرہ کے رہنما سابقہ ایم پی اے پرویز احمد خان کی رہائش گاہ پر ملاقات کے دوران کیا دونوں رہنماں نے بلدیاتی انتخابات اور کنٹونمنٹ بورڈ الیکشن کے حوالے سے تفصیلی بات چیت کی جمیعت علما اسلام نے بلدیاتی اور کنٹونمنٹ بورڈ الیکشن میں بھرپور حصہ لینے کا اعلان کیا کارکنوں کو الیکشن کی تیاریاں شروع کرنے کے لئے کہاں گیا اس موقع پر جمیعت علما اسلام ضلع نوشہرہ کے سیکرٹری اطلاعات ناصر خان یوسفزئی، ناظم دفتر عبدالشکیل چاچا، اور جمیعت طلبا اسلام ضلع نوشہرہ کے سینیئر نائب صدر عاصم خان حلیمزئی موجود تھے۔