امیدواران اپنی مفادات کیلئے الیکشن لڑ رہے ہیں،امجد اعظم

امیدواران اپنی مفادات کیلئے الیکشن لڑ رہے ہیں،امجد اعظم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


نوشہرہ (بیورورپورٹ)نوشہرہ بدرشی کے مشہور سیاست دان سابقہ تحصیل ناظم وفاقی وزیر پرویز خٹک کے کزن امجد اعظم نے کہا ہے کہ موسمی بلدیاتی امیدواران اپنی مفادات کی خاطر الیکشن لڑ رہے ہیں بدرشی عوام کی 40 سالوں سے خدمت کر رہا ہوں بے روزگار نوجوانوں کو سرکاری ملازمت سوئی گیس تعمیراتی سڑکیں گلیاں کروڑوں کے ترقیاتی منصوبوں کی مکمل فراہمی میں کوئی کسر نہیں چھوڑا بدقسمتی سے ضمنی الیکشن میں موجودہ ایم پی اے اختیار ولی نے نوجوانوں کو غلط جھوٹے وعدوں پر ووٹ حاصل کیا جو آج تک ایک انیٹ بھی نہیں لگا سکا وہ صرف سرکاری ہسپتالوں کی جانچ پڑتال کی ڈیوٹی پر ہے ایم پی اے صاحب کو ترقیاتی منصوبوں بے روزگاری اور عوام کی خدمت پر توجہ دینی چاہیے میرا بھتیجا حماد خان بلدیہ کی انتخابات میں وارڈنمبرتین سے تاریخی کامیابی حاصل کرے گا ان خیالات کا اظہار تحریک انصاف کے مشہور سیاست دان سابق تحصیل نظم امجد اعظم عرف قاد اعظم سیف اللہ خان کی رہائش گاہ پر ایک بڑے عوامی اجتماع سے خطاب کر رہے تھے اس موقع پر تحریک انصاف ضلع نوشہرہ کے سابقہ جنرل سیکرٹری ملک ابرار خان فرزند حماد خان میں نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا سیف اللہ خان۔حشمت اللہ۔اپنے خاندان رشتہ داروں دوستو سمیت  بلدیاتی انتخابات میں حماد خان کی حمایت کا اعلان کر دیا کوئی مائی کا لال تحریک انصاف کو شکست نہیں دے سکتا مفاد پرست جھوٹے بلدیاتی امیدوار ان بدرشی یونین کونسل میں کبھی بھی کامیاب نہیں ہونگے۔