اوکاڑہ پاکپتن: المناک بس حادثات، 7افراد جاں بحق، 39زخمی 

اوکاڑہ پاکپتن: المناک بس حادثات، 7افراد جاں بحق، 39زخمی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 اوکاڑہ،پاکپتن(نامہ نگا ر،بیو رو رپو ر ٹ، نمائند ہ پاکستان) قومی شاہراہ پر الجہاد چیک پوسٹ اوکاڑہ کینٹ کے قریب مسافروں سے بھری بس الٹ گئی جس کے نتیجہ میں 4 افراد جاں بحق،21 شدید زخمی ہو گئے، بس ٹائر برسٹ ہونے کی وجہ سے الٹی اور ایک موٹر سائیکل اس کی زد میں آ گئی، اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی 7 ایمبولینسز اور ریسکیو وہیکل فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ گئی۔پاکپتن میں تیز رفتار مسافر بس مزدہ سے تصادم کے بعد درخت سے ٹکرا گئی ریسکیوذرائع کے مطابق حادثے میں خاتون سمیت دو مسافرجاں بحق جبکہ خواتین اور بچوں سمیت 18شدید زخمی ہوئے،حادثے کی شکاربس قصور سے ہارون آباد جارہی تھی پاکپتن سے عارف والا روڈ ڈبل نہ ہونے کی وجہ سے خونی روڈ بن چکا ہے آئے دن ٹریفک حادثات معمول بن چکے ہیں۔ عید کے موقع  پر اپنے گھروں کو جانے والے بدقسمت مسافر اس خونی روڈ پر لقمہ اجل بن گئے ریسکیو اہلکاروں نے بس کی باڈی کو کاٹ کر لاشیں اور زخمیوں کو باہر نکالا جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔ابتدائی معلومات میں جاں بحق ایک خاتون کی شناخت 40 سالہ امبرین بی بی کے نام سے ہوئی۔ علاوہ ازیں چوک مرلے کے قریب بھی دو موٹر سائیکل آپس میں ٹکرا گئے جس کے نتیجہ میں ایک بچی ہلاک ہوگئی جبکہ 5 زخمی ہوگئے۔
ٹریفک حادثات

مزید :

صفحہ آخر -