گوجرانوالا: تیسری شادی پر پہلی بیوی نے شوہر کی میرج ہال میں پٹائی کر دی

گوجرانوالا: تیسری شادی پر پہلی بیوی نے شوہر کی میرج ہال میں پٹائی کر دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
 گوجرانوالا (مانیٹرنگ ڈیسک) گوجرانوالا میں تیسری شادی پر پہلی بیوی اپنے بھائیوں اورعزیز و اقارب کے ساتھ میرج ہال میں انٹری دے دی اور شوہر کی پٹائی کردی۔تفصیلات کے مطابق گوجرانوالا میں تیسری شادی پر پہلی بیوی اپنے بھائیوں اورعزیز و اقارب کے ساتھ میرج ہال میں انٹری دے دی اور شوہر کی پٹائی کردی۔بیوی کی انٹری کے بعد میرج ہال میدان جنگ بن گیا۔ ایک دوسرے پر لاتوں مکوں اور گھونسوں کا آزادانہ استعمال کیا گیا۔لاتوں مکوں سے دل نہ بھرا تو کرسیاں بھی چلا دی گئیں، میرج ہال دو سے تین گھنٹے میدان جنگ بنا رہا، پولیس روایتی تاخیر سے پہنچی۔ لڑائی جھگڑے کے باعث متعدد افراد زخمی بھی ہو گئیمیرج ہال میدان جنگ بننے کی فوٹیج سامنے آ گئی۔خاتون نے بتایا کہ میرا شوہر بتائے بغیر بغیر تیسری شادی کر رہا تھا اور ہمیں چھوڑ گیا تھا۔
  پٹائی

مزید :

صفحہ آخر -