بھارت میں کورونا سے اموات اعداد و شمار سے 10گنا زیادہ ہوسکتی ہیں، رپورٹ
واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی تحقیقاتی گروپ نے ایک رپورٹ میں خدشہ ظاہر کیا ہے کہ بھارت میں کورونا سے اموات موجودہ اعداد وشمار سے 10 گنازیادہ ہوسکتی ہیں۔امریکی تحقیقاتی گروپ سینٹرل فار گلوبل ڈیویلپمنٹ نے بھارت میں کورونا سے اموات پر تحقیق میں رواں سال جون کے اعداد و شمار کا جائزہ لیا۔رپورٹ کے مطابق بھارت میں کوروناسے اموات موجودہ معلوم اعدادوشمار سے 10 گنا زیادہ ہوسکتی ہیں۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارت میں کوروناسے اموات کی تعداد 34لاکھ سے 47لاکھ تک ہوسکتی ہے۔تحقیقاتی ادارے نے بھارت میں کورونا سے اموات کو انسانی المیہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ کوروناسے ہونے والی حالیہ اموات ممکنہ طور پر تقسیم کے بعد اب تک کا سب سے بڑا انسانی المیہ ہے۔محققین کے مطابق اعداد وشمار کے ساتھ اموات کی تعداد کا تخمینہ لگانا مشکل تھا لیکن تمام تخمینے بتاتے ہیں کہ بھارت میں کوروناسے ہونے والی اموات کی تعداد سرکاری گنتی سے کہیں زیادہ ہے۔بھارت میں سرکاری اعدادوشمارکیمطابق کوروناسے 4 لاکھ سے زائد اموات ہوئی ہیں۔
رپورٹ