کرونا وائرس،پاکستان کے 3ارب ڈالر سے زائد کے قرضے معاف ہونے کا امکان
اسلام آباد(آئی این پی)کرونا وائرس کے باعث معاشی تنزلی کی وجہ سے پاکستان کو عالمی قرض ریلیف ملنے کا امکان ہے، 3ارب 70کروڑ ڈالر سے زائد قرض ریلیف مل سکتا ہے،تفصیلات کے مطابق پاکستان کو جی 20ممالک سے 3ارب 78کروڑ 10لاکھ ڈالر قرض ریلیف ملنے کی توقع ہے، قرض ریلیف 3مراحل کے تحت حاصل کرنے کا تخمینہ لگایا گیا ہے،ذرائع کے مطابق پاکستان نے مئی سے دسمبر 2020کے پہلے مرحلے کے تحت قرض ریلیف حاصل کیا، پہلے مرحلے میں 1ارب 60 کروڑ 80 لاکھ ڈالر قرض ریلیف حاصل کیا گیا، پاکستان کو جنوری سے جون 2021کے دوسرے مرحلے کے تحت قرض ریلیف ملا، دوسرے مرحلے میں 1ارب 12کروڑ 10لاکھ ڈالر قرض ریلیف کا تخمینہ لگایا گیا ہے،پاکستان کو جولائی سے دسمبر 2021کے آخری مرحلے کے تحت قرض ریلیف ملے گا، آخری مرحلے میں 1ارب 5کروڑ 20لاکھ ڈالر قرض ریلیف کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔
قرضے معاف