صدر مملکت نے اسلام آباد سینئر سٹیزن بل  2021 اور نفاذ  ملکیتی حقوقِ نسواں (ترمیمی)  بل 2021 پر دستخط کر دئیے

  صدر مملکت نے اسلام آباد سینئر سٹیزن بل  2021 اور نفاذ  ملکیتی حقوقِ نسواں ...

  

  اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے اسلام آباد سینئر سٹیزن بل، 2021 اور نفاذ ملکیتی حقوقِ نسواں (ترمیمی) بل 2021 پر دستخط کر دیے،بل کے تحت اسلام آباد کے بزرگ شہریوں کی فلاح و بہبود کیلئے اقدامات لیے جائیں گے،قانون کے تحت سینئیر سٹیزن کونسل کا قیام عمل میں لایا جائے گا،بزرگ افراد کیلئے اولڈ ایج ہوم ”دارالشفقت“کا قیام بھی عمل میں لایا جائے گا،ساٹھ سال سے زائد عْمر کے افراد سینئیر سٹیزن کارڈ کے اہل ہوں گے،بزرگ شہریوں کو میوزم، پارکس اور لائبریری جیسی سہولیات مفت حاصل ہوں گی،علاج معالجے کی سہولیات، دواؤں پر رعایت، علیحدہ کاؤنٹر اور علیحدہ وارڈز کی سہولیت مہیا کی جائے گی،بزرگ افراد کو فضائی اور ریلوے کے سفر پر بیس فیصد رعایت دی جائے گی،مستحق اور اہل بزرگ افراد کو مالی امداد بھی فراہم کی جائے گی،صدر مملکت نے نفاذ ملکیتی حقوقِ نسواں (ترمیمی) بل 2021 پر بھی دستخط کئے،نفاذ ملکیتی حقوقِ نسواں ایکٹ 2020 کے سیکشن 5 میں ترمیم کی گئی،ترمیم کے تحت محتسب کے فیصلے کے خلاف صدر مملکت کو تیس دن کے اندر اپیل کی جا سکے گی

صدر مملکت

مزید :

صفحہ آخر -