عید الاضحیٰ ایک عظیم قربانی و ایثار کا دن ہے:شاہ فرمان

عید الاضحیٰ ایک عظیم قربانی و ایثار کا دن ہے:شاہ فرمان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 پشاور(سٹاف رپورٹر)گورنر خیبرپختونخوا شاہ فرمان نے پوری قوم بالخصوص خیبرپختونخوا کے عوام کو عیدالاضحی کی دلی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ عیدالاضحی ایک عظیم قربانی و ایثار کا دن ہے جو ہمیں اس بات کا درس دیتا ہے کہ نیک مقصد کے حصول کے لئے کسی بھی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کرنا چاہئے۔عید الاضحی 1442 ہجری کے موقع پر یہاں سے جاری ایک تہنیتی پیغام میں گورنر خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ قربانی و ایثار کا جذبہ ہمارے دلوں میں ہمیشہ زندہ رہنا چاہئے کیونکہ موجودہ دور میں اسکی اہمیت بہت زیادہ بڑھ گئی ہے، اللہ تبارک و تعالی آج کے دن ہماری قربانیوں کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے اور ہم سب کو عید کی خوشیاں مبارک کرے، عیدالاضحی کا مبارک تہوار ہمیں سبق دیتا ہے کہ ہم اپنی سب سے پیاری چیز کو مذہب اسلام کی سربلندی، ضرورتمند اور غریب و مفلس افراد کی مدد کی خاطر قربان کر دیں، یہ وہ عظیم درس ہے کہ جس میں دنیا و آخرت کی کامیابی پوشیدہ ہے۔ گورنر خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ عیدالاضحی کا مقدس تہوار رضائے الہی کی حصول کی خاطر حضرت ابراہیم علیہ السلام اور ان کے صاحبزادے حضرت اسماعیل علیہ السلام کی جانب سے قربانی اورایثار کے بے مثال جذبے کے سنت میں منایا جاتا ہے۔آج کے دن خاص طور پر اپنے شہدا کے لواحقین کو عید کی مبارکباد پیش کرتا ہوں کہ جن کے پیاروں نے ہم سب کا بہتر مستقبل یقینی بنانے کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا اور شہادت کا درجہ حاصل کیا۔ گورنر خیبرپختونخواہ کا اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ عیدالاضحی کی خوشیوں میں غریب اور نادار افراد کا خصوصی خیال رکھا جائے کیونکہ معاشرے کا یہ طبقہ ہماری محبتوں اور پیار کا ہمیشہ منتظر رہتا ہے اور حقیقی خوشی وہی ہوتی ہے جو کسی اور چہرے پر مسکراہٹ لا کر حاصل کی جائے۔

مزید :

صفحہ اول -