سینئر صحافی نذیر خان بلوچ کا کنٹونمنٹ بورڈ کا الیکشن لڑنے کا اعلان
اوکاڑہ (نامہ نگار)سینئر صحافی سردار نذیر خان بلوچ نے برابری پارٹی پاکستان کے ٹکٹ سے کنٹونمنٹ بورڈ وارڈ نمبر 2 سے الیکشن لڑنے کا اعلان کر دیا۔اس موقع پر نامور گلوکار اور چیئرمین برابری پارٹی جواد احمد بھرپور سپورٹ کے لئے عمر بلوچ کی رہائش گاہ پرآئے اور اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے عمر بلوچ جیسی نوجوان پڑھی لکھی قیادت کی ضرورت نہ صرف اوکاڑہ کینٹ بلکہ پورے پاکستان کو ہے۔انشاء اللہ ہم الیکشن جیت کر پاکستان کی تقدیر بدل دیں گے جبکہ اوکاڑہ کینٹ اور ڈیفنس کے معزز ین نے بھرپور شرکت کی جن میں عرفان بٹ، رانا ولید اشرف اور ساجد ایوب جٹ اپنے دوستوں کے ہمراہ شریک ہوئے۔
نذیر خان بلوچ