ؑعمرہ صرف سعودی عرب میں مقیم افراد تک محدود ہو گا 

ؑعمرہ صرف سعودی عرب میں مقیم افراد تک محدود ہو گا 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(ڈویلپمنٹ سیل) عمرہ 25جولائی سے شروع ہو گا۔ امت مسلمہ خوش صرف سعودیہ میں مقیم افراد تک محدود ہو گا اہل پاکستان مایوس،ایپ کے زریعے رجسٹریشن کا نظام جاری رہے گا۔  20ہزار افراد کو روزانہ کی بنیاد پر اجازت نامے جاری ہوں گے۔ سعودی نائب وزیر حج و عمرہ ڈاکٹر عبدالفتاح مشاط کی طرف سے 15ذوالحجہ 25جولائی سے عمر ہ شروع کرنے کے اعلان سے دنیا بھر کے مسلمانوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی تھی پاکستان سمیت دیگر ممالک کی عمرہ کمپنیوں نے کمر کس لی تھی اور اپنے کلائنٹس کو سوشل میڈیا کے زریعے خوشخبری سناتے ہوئے تیاریاں کرنے کا کہا تھا سعودی نائب وزیر حج نے ان خبروں کے بعد وضاحت جاری کرتے ہوئے کہا ہے حج کے بعد 25جولائی سے عمرہ شروع ہو گا مگر سعودی شہریوں اور اقامہ ہولڈر سعودیہ میں مقیم افراد کے لیے روزانہ 20ہزار افراد عمرہ کر سکیں گے مرحلہ وار تعداد بڑھائیں گے بیرون ممالک کے لیے ابھی پالیسی بنائی جا رہی ہے انتظار کریں۔ 
عمرہ

مزید :

صفحہ آخر -