غربیوں کو خوشیوں میں شامل کریں: عیدالاضحی ہمیں جذبہ ایثار اور قربانی کادرس دیتی ہے: شوبز ستارے
لاہور(فلم رپورٹر) شوبز سے تعلق رکھنے والے فنکاروں نے کہا ہے کہ عید الاضحی ہمیں جذبہ ایثار اور قربانی کا درس دیتی ہے،غریب لوگوں کو بھی اپنی خوشیوں میں شامل کرناچاہیے، قربانی کے گوشت کی مساوی تقسیم کیلئے جو حکم موجود ہے اس پر ہر صورت عمل کرنا چاہیے۔ تفصیلات کے مطابق شوبز سے وابستہ فنکاروں نے عید الاضحی کو بھرپور طریقے سے منانے کے لئے تیاریاں مکمل کر لیں، قربانی کے جانور خرید لئے گئے جبکہ اداکاراؤں نے قیمتی ملبوسات بھی تیار کر وا لئے۔اس سال ابھی تک جن شوبز شخصیات نے قربانی کے جانور خرید لئے ہیں ان میں سینئر اداکار راشد محمود،میگھا،اچھی خان،عینی طاہرہ،سید نور،مسعود بٹ،حیدر سلطان،خاور خان،جرار رضوی،ناصر چنیوٹی،افتخار ٹھاکر،امانت چن،،سہراب افگن،،ظفر عباس کھچی،ڈاکٹر اجمل ملک،عائشہ جاوید اور لائبہ علی شامل ہیں۔راشد محمود نے گائے جبکہ دیگر فنکاروں نے گائے کے ساتھ ساتھ بکرے اور اونٹ بھی خریدے ہیں۔قربانی کے جانوروں کے حواے سے کچھ فنکاروں کا کہنا ہے کہ مہنگائی کے باعث اس سال قربانی نہیں کرپائیں گے زندگی رہی تو اگلے برس ضرور کریں گے جو فنکار قربانی کررہے ہیں اللہ تعالیٰ ان کی قربانی کو قبول کرے۔ اس حوالے سے سینئر ہدایتکار سید نور، بہار بیگم، ثناء، لیلیٰ، شفقت چیمہ، گلوکارہ سائرہ نسیم، شاہدہ منی، علی اعجاز، میرا،نرگس، شان،علی ظفر، صائمہ،معمر رانا،نور،زاراشیخ،ریشم، زارا اکبر،عمائمہ ملک،نبیل،صوفیہ احمد، عمرشریف،شمعون عباسی،حنادلپذیر،عائشہ عمر،لیلیٰ زبیری، ذوالقرنین حیدر،ایازنائیک،منورسعید سمیت دیگر کا کہنا ہے کہ عید الاضحی ہمیں جذبہ ایثار اور قربانی کا درس دیتی ہے اس لئے ہمیں اس موقع پر ایک دوسرے سے تمام گلے شکوے ختم کردینے چاہئیں اورغریب لوگوں کو بھی اپنی خوشیوں میں شامل کرناچاہیے۔انہوں نے کہا کہ وہ لوگ خوش قسمت ہیں جنہوں نے اس سال حج کی سعادت حاصل کی۔اسلام انسانیت کا درس دیتا ہے۔ عید الاضحی ہمارا بڑا مذہبی تہوار ہے جس میں مسلمان جانوروں کی قربانی کرتے ہیں۔ قربانی کرنے والوں کو چاہیے کہ وہ گوشت کی مساوی تقسیم کے لئے جو حکم موجود ہے اس پر ہر صورت عمل کریں۔ فنکاروں نے کہا کہ عید کے موقع پرتمام پاکستانیوں کوملک کی سلامتی اور امن کے لئے دعائیں کرنی چاہئیں۔
شوبز ستارے/عید