صدر مملکت ، وزیرا عظم سمیت دیگرسیاسی شخصیات نے عیدا لاضحی کے موقع پر مبارکباد کے پیغام جاری کردیئے

صدر مملکت ، وزیرا عظم سمیت دیگرسیاسی شخصیات نے عیدا لاضحی کے موقع پر ...
صدر مملکت ، وزیرا عظم سمیت دیگرسیاسی شخصیات نے عیدا لاضحی کے موقع پر مبارکباد کے پیغام جاری کردیئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان بھر میں مسلمان آج عیدالاضحی مذہبی عقیدت و احترام سے منا رہے ہیں اس موقع پر صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اوروزیر اعظم عمران خان سمیت ملک کی اہم سیاسی شخصیات نے مبارکباد کے پیغام جاری کردیئے جن میں کورونا وائرس سے بچاﺅ کے لئے احتیاطی تدابیر کرنے کی خاص تلقین کی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے فیصل مسجد میں عید کی نماز ادا کی اورعیدالاضحی پر عالم اسلام کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے کہ قوم کورونا کے عالمی امتحان میں سرخرو ہونے کے لیے ثابت قدمی کا مظاہرہ کرے، عوام احتیاطی تدابیر پر عمل کریں، ماسک پہنیں، ہاتھ دھوئیں، سماجی فاصلہ رکھیں۔
عید الاضحی کے موقع پر پیغام میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ قربانی کا جذبہ عالمگیر حیثیت کا حامل ہے، دنیا میں کوئی قوم اس وقت تک ترقی نہیں کرسکتی جب تک اس میں ایثار اور قربانی کا جذبہ موجود نہ ہو،قربانی صرف جانور کے ذبح کرنے کا نام نہیں ہے بلکہ اس کا مقصد انسان کا اپنی خواہشات کو اعلیٰ مقاصد کے حصول کے لئے قربان کرنا ہے۔
مسلم لیگ( ن )کے صدر اور اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف نے لاہورمیں عید کی نماز ادا کی اور عالم اسلام کو حج اور عیدالاضحٰی کی مبارک دی اور کہاہے کہ حج اس بار بھی کورونا وبا کے مصائب میں آیا ہے، اللہ تعالی اس موذی مرض سے دنیا کونجات دے۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پاکستان سمیت پوری امت مسلمہ کو دل کی گہرائیوں سے عیدالاضحیٰ کی مبارکباد پیش کی ہے۔ اپنے پیغام میں پی پی پی چیئرمین نے کہا کہ عیدالاضحیٰ، اللہ تعالیٰ کی رضا کے سامنے غیر مشروط طور سر بسجود ہونے اور اس پر کامل یقین رکھنے کی یاد دلاتی ہے، اور اپنی ذات کو بالائے طاق رکھ کر ایک عظیم مقصد کی خاطر قربانی دینے کا درس ہے۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -