کورونا کے وار تھم نہ سکے، مزید 40افراد جاں بحق، مثبت کیسز کی شرح6.26 فیصد پر پہنچ گئی

کورونا کے وار تھم نہ سکے، مزید 40افراد جاں بحق، مثبت کیسز کی شرح6.26 فیصد پر ...
کورونا کے وار تھم نہ سکے، مزید 40افراد جاں بحق، مثبت کیسز کی شرح6.26 فیصد پر پہنچ گئی

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آ ن لائن ) گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا وائر س کے سبب مزید 40افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ مزید 2ہزار 579نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔مثبت کیسز کی شرح6.26 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی ) کے مطابق پاکستان میں عالمی وبا کے سبب مجموعی اموات کی تعداد 22ہزار 888ہو گئی جبکہ مجموعی کیسز کی تعداد 9لاکھ 96ہزار 451تک پہنچ گئی۔ 

اعدادوشمار کے مطابق پنجاب میں تین لاکھ 51ہزار 345،سندھ میں تین لاکھ 59ہزار 824، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 41ہزار 138،اسلام آباد میں 85 ہزار28 ، بلوچستان میں 29ہزار 242،آزاد کشمیر میں 22ہزار 339 اور گلگت بلتستان میں سات ہزار 535افراد کورونا سے متاثر ہوئے۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -کورونا وائرس -