فیصل مسجد میں نمازعید کی جماعت دو بار ہ کرانا پڑ گئی،وجہ ایسی کے سب حیران رہ جائیں

فیصل مسجد میں نمازعید کی جماعت دو بار ہ کرانا پڑ گئی،وجہ ایسی کے سب حیران رہ ...
فیصل مسجد میں نمازعید کی جماعت دو بار ہ کرانا پڑ گئی،وجہ ایسی کے سب حیران رہ جائیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) وفاقی دارالحکومت میں قائم شاہ فیصل مسجد میں عید الاضحی کی نماز کے دوران امام تکبیریں بھول گئے جس کے بعدجماعت دوبارہ کرانا پڑی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان بھر میں مسلمان آج عیدالاضحی مذہبی عقیدت و احترام سے منا رہے ہیں اس موقع پر اسلام آبادمیں نماز عید کا سب سے بڑا اجتماع فیصل مسجد میں ہوا جہاں نماز کے دوران امام پہلی رکعت کی تین تکبریں بھول گئے اور امام کی بھول کی نشاندہی پردوبارہ جماعت کروانا پڑی۔
فیصل مسجد میں ہونے والے نماز عید کے اجتماع میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور دیگر اعلیٰ حکام شریک تھے۔
واضح رہے کہ تین سال قبل بھی پروفیسر طاہر حکیم کو اسی غلطی پر دوبارہ مکمل نماز پڑھانا پڑی تھی۔