سعودی جیلوں سے رہا ہونے والے 62 پاکستانی خصوصی فلائیٹ سے وطن واپس پہنچ گئے

سعودی جیلوں سے رہا ہونے والے 62 پاکستانی خصوصی فلائیٹ سے وطن واپس پہنچ گئے
سعودی جیلوں سے رہا ہونے والے 62 پاکستانی خصوصی فلائیٹ سے وطن واپس پہنچ گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) سعودی عرب کی جیلوں میں قید 62 پاکستانی رہا ہونے کے بعد پی آئی اے کی خصوصی پرواز کے ذریعے وطن واپس پہنچ گئے ۔

وزیر اعظم عمران خان کی کوششوں کے باعث یہ افراد عید اپنوں کے ساتھ منائیں گے ۔ وزیر اعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سایٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں لکھا کہ بیرون ملک جیلوں میں قید پاکستانیوں کی مدد حکومت پاکستان نے کی ۔

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے بھی اپنے ٹویٹ پیغام میں کہا کہ کسی بھی حکومت نے بیرون ملک پاکستانیوں کیلئے اس احساس کا مظاہرہ نہیں کیا جو عمران خان کرتے ہیں۔

کسی بھی حکومت نے بیرون ملک پاکستانیوں کیلئے اس احساس کا مظاہرہ نہیں کیا جو عمران خان کرتے ہیں، ان 85 خاندانوں کی عید کی خوشیاں وزیر اعظم کی ذاتی کاوشوں کا ثمر ہیں اب تک کئ ہزار لوگ جو بیرون ملک مصائب کا شکار تھے وطن واپس پہنچ چکے ہیں pic.twitter.com/Vre9qZdTCN

واضح رہے کہ وزیر اعظم نے سعودی قیادت سے سعودی عرب میں قید پاکستانیوں کی رہائی کیلئے درخواست کی تھی جس پر سعودی حکام وقفے وقفے سے درجنوں پاکستان کو رہا کر کے پاکستان بھیج رہے ہیں ۔