عید قربان پر جھوٹ ، منافقت اور غیبت کو قربان کرنے کا عہد کرنا ہوگا، وزیر اعلیٰ پنجاب 

عید قربان پر جھوٹ ، منافقت اور غیبت کو قربان کرنے کا عہد کرنا ہوگا، وزیر ...
عید قربان پر جھوٹ ، منافقت اور غیبت کو قربان کرنے کا عہد کرنا ہوگا، وزیر اعلیٰ پنجاب 

  

لاہور( ڈیلی پاکستان آن لائن ) عید الاضحی پر اپنے پیغام میں وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا کہ ہمیں عید قربان پر جھوٹ، منافقت اور غیبت کو ہمیشہ کیلئے قربان کرنے کا عہد کرنا ہو گا۔

وزیر اعلیٰ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ عید الاضحی قربانی، ایثار اورخوشیاں بانٹنے کا تہوار ہے، ہمارا خلاقی،قومی اور دینی فریضہ ہے کہ ہم عید پر محروم طبقات کے ساتھ خوشیاں بانٹیں، خلق خدا کی خدمت، نادار، بے سہارااوریتیموں کو اپنی خوشیوں میں شریک کرنا ہی عید کا پیغام ہے، محروم معیشت طبقے کو ا پنی خوشیوں میں شریک کریں او راللہ تعالیٰ کو راضی کریں۔

سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ کورونا کی چوتھی لہر کے پیش نظر عید الاضحی سادگی سے منانا ہمارا قومی فریضہ ہے ، عید پر ماسک ضرور پہنیں اور ہاتھوں کو بار بار دھوئیں، عوام سے اپیل ہے کہ وہ عید الاضحی پر سماجی فاصلے برقرار رکھیں او ر ایس او پیز پرعمل کریں ، قیام امن کیلئے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کرنے والے سکیورٹی فورسز کے بہادر سپوتوں کی لازوال قربانیوں کوسلام پیش کرتے ہیں۔مظلوم کشمیری بھارتی ظلم وستم میں یہ عید الاضحی منا رہے ہیں ، مودی سرکار نے کشمیری عوام سے عید کی خوشیاں چھین لی ہیں،پاکستانی قوم اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے او ران کے ساتھ یکجہتی کااظہار کرتے ہیں ۔

انہوں نے مزید کہا کہ بحیثیت قوم باہمی رنجشیں اور اختلافات کو فراموش کر کے اخوت اور محبت کے جذبے کو فروغ دینے کی ضرورت ہے، ہمیں عید قربان پر جھوٹ، منافقت اور غیبت کو ہمیشہ کیلئے قربان کرنے کا عہد کرنا ہو گا، آج کا دن اپنی ذات کی نفی، ذاتی انا او رمفادات کی قربانی دیکر ایثار، بھائی چارے او راتحاد کے جذبے سے سرشار ہوکر ملک کی ترقی کیلئے کام کرنے کا پیغام دیتا ہے۔

اس سے قبل وزیر اعلیٰ نے نماز عید جی او آر میں ادا کی ۔

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -