وزیر اعلیٰ بلوچستان کا عید الاضحی کے موقع پر خصوصی پیغام
کوئٹہ ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیر اعلیٰ بلوچستان سردار جام کمال نے عید الاضحی کی منابست سے خصوصی پیغام میں کہا کہ آج کا دن قربانی کے ساتھ صبر و تحمل اور ایثار کی تعلیم دیتا ہے ۔
اپنے پیغام میں سردار جام کمال نے کہا کہ ہمیں اپنے اندر برداشت و قربانی کا جذبہ پیدا کرنا ہوگا،عید کی خوشیوں میں غربا ، مساکین اور نادار افراد کو بھی شامل کرنا چاہئے ، قربانی کے جذبے سے سرشار قوموں اور معاشروں کو کبھی زوال نہیں آسکتا۔
آج ملک بھر میں عید الاضحیٰ مذہبی جوش و خروش سے منائی جا رہی ہے ۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی ، وزیر اعظم عمران خان ، اپوزیشن لیڈر شہباز شریف ، چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری اور چاروں صوبوں کے گورنرز اور وزرائے اعلیٰ نے قوم کو عید کی مبارکباد دی ۔
حکومتی اور سیاسی رہنماؤں کی جانب سے عید پر کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کرنے کی بھی درخواست کی گئی۔