ملک کی کس سیاسی شخصیت نے کہا ں نماز عید ادا کی؟ جانئے

ملک کی کس سیاسی شخصیت نے کہا ں نماز عید ادا کی؟ جانئے
ملک کی کس سیاسی شخصیت نے کہا ں نماز عید ادا کی؟ جانئے

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان بھر میں آج عید الاضحیٰ مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی جارہی ہے ۔ اس موقع پر ملک کی اہم شخصیات میں سے زیادہ ترشخصیات نے نماز عید کی ادائیگی اپنے آبائی شہروں میں کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے اسلام آباد میں فیصل مسجد میں عید نماز ادا کی جبکہ پاکستان میں تعینات اسلامی ممالک کے سفیروں نے بھی صدرمملکت کے ساتھ ہی نماز کی ادائیگی کی ۔وزیر اعظم عمرا ن خان عید کی تعطیلات کے دوران نتھیا گلی میں موجو د ہیں جبکہ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے کوئٹہ میں نمازعیداداکی۔

اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف نے لاہور ماڈل ٹاﺅن جبکہ امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے منصورہ میں عید کی نماز ادا کی۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ملتان میں صوفی بزرگ بہاوالدین زکریا کے مزار پر عید نماز کی ادائیگی کی جبکہ وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے لال حویلی میں عیدنماز ادا کی۔

وزیر اعلیٰ پنجاب سردا ر عثمان بزدار نے لاہور جبکہ وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ نےسیہون شریف میں اپنے آبائی گاؤں واہڑ میں نمازعید ادا کی ۔ وزیراعلیٰ کے پی کے محمود خان نے وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ جبکہ وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کما ل نے کوئٹہ میں نماز عید ادا کی۔

گورنر پنجاب چوہدری سرور نے لاہوراورگورنرسندھ عمران اسماعیل نے کراچی گورنر ہاﺅس میں عیدکی نماز ادا کی جبکہگورنربلوچستان ظہورآغا نے کوئٹہ اور گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان نے پشاور گورنر ہاﺅس میں نماز کی ادائیگی کی۔ 

سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی نے چودھری شجاعت حسین اور چودھری مونس الٰہی کے ہمراہ گجرات میں نماز عید ادا کی ۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -