افغان سفیر کی بیٹی اغواءنہیں ہوئی بلکہ ۔۔۔۔ شیخ رشید نے بڑا انکشاف کر دیا

افغان سفیر کی بیٹی اغواءنہیں ہوئی بلکہ ۔۔۔۔ شیخ رشید نے بڑا انکشاف کر دیا
افغان سفیر کی بیٹی اغواءنہیں ہوئی بلکہ ۔۔۔۔ شیخ رشید نے بڑا انکشاف کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیر داخلہ شیخ رشید نے افغان سفیر کی بیٹی کے معاملے پر انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ افغان سفیر کی بیٹی اغواءنہیں ہوئی بلکہ چند گھنٹے کیلئے لا پتہ ہوئی تھی ۔
راولپنڈی میں نماز عید کی ادائیگی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید احمد کاکہنا تھا کہ سب سے پہلے تو پوری قوم کو عید کی مبارکباد پیش کرتا ہوں ۔ افغان سفیر کی بیٹی سے متعلق وزیر داخلہ نے کہا کہ افغان سفیر کی بیٹی ہماری بیٹیوں کی طرح ہے ،وہ اغواءنہیں ہوئی تھی صرف چند گھنٹے لا پتہ ہوئی ،وہ چند گھنٹوں میں چار ٹیکسی بدلتی ہے ، ہماری اطلاع کے مطابق ان ٹیکسیوں میں کوئی بندہ نہیں بیٹھا، ان کے اور ہمارے بیانات نہیں ملتے پھر بھی ایف آئی آر درج کی۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ پاکستان کو بھارت اور اسرائیل کی جانب سے ہائبرڈ وار کا سامنا ہے ، بھارت میں کورونا کی بے قابو وبا پر وزیر داخلہ نے کہا کہ بھارت میں لاکھوں لوگ کورونا سے مرے ہیں ،بھارت نے کورونا کیسز میں مرنے والوں کی تعداد چھپائی ہے ،داسو واقعے کی اعلیٰ سطح پر تحقیقات ہو رہی ہیں ،داسو واقعے پر وزارت خارجہ ہی بہتر بتا سکتی ہے ،ہم کورونا کی چوتھی لہر کو بھی شکست دیں گے ۔
آزاد کشمیر انتخابات سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ مریم نواز غیر پارلیمانی زبان استعمال کر رہی ہیں ،مریم نواز جو زبان استعمال کر رہی ہیں وہ عمران خان کے خلاف ہے ۔