سپیکر و ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی کی عید کے موقع پر قوم کو مبارک باد
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آ ن لائن ) سپیکرقومی اسمبلی اسد قیصر اورڈپٹی سپیکرقاسم سوری نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر قوم کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ عید کے موقع پر ہمیں نادار اور ضرورت مند افراد کی ضرورتوں کا خیال رکھنا چاہیے۔
تفصیلات کے مطابق سپیکر قومی اسمبلی اور ڈپٹی سپیکر کی جانب سے جاری کئے جانے والے مشترکہ پیغام میں کہا گیا ہے کہ عید الاضحی پر مسلم امہ خصوصاپاکستانی قوم کو مبارکباد پیش کرتے ہیں، عید کے موقع پرکورونا وبا کے پیش نظر قوم کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ضرورت ہے۔
مشتر کہ بیان میں کہا گیا ہے کہ عید کے موقع پر ہمیں نادار اور ضرورت مند افراد کی ضرورتوں کا خیال رکھنا چاہیے اورہمیں دل کھول ایسے تمام افراد کی مدد کرنی چاہئے۔