عید نماز کی ادائیگی کیلئے جانے والے دو افراد مخالفین کی فائرنگ سے جاں بحق
شکارپور( ڈیلی پاکستان آن لائن ) شکار پور کے نواح اوٹھی پیر میں عید نماز کی ادائیگی کے لئے جانے والے دو افراد پر مخالفین نے فائرنگ کر دی ، دونوں افراد جاں بحق ہو گئے ۔
پولیس کے مطابق دونوں افراد نماز عید کی ادائیگی کیلئے جا رہے تھے کہ گھات لگا کر بیٹھے مخالفین نے فائرنگ کر دی ، فائرنگ سے دونوں افراد موقع پر ہلاک ہو گئے ، واقعے کے بعد ملزم جائے وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ۔
مقتولین کی لاشیں ہسپتال منتقل کر کے پولیس نے قانونی کارروائی شروع کر دی ہے ۔