قربانی کے لیے لائے گئے بیل کی بھاگتے ہوئے ٹکر سے 8بچوں کا باپ جاں بحق ، افسوسناک واقعہ
شیخوپورہ(بیورو رپورٹ)چاند رات کو قربانی کے بپھرے جانور کی ٹکر سے8بچوں کا باپ گہری چوٹ لگنے سے جان کی بازی ہارگیا، خوشیوں والے گھر میں صف ماتم بچھ گئی۔
تفصیلات کے مطابق عیدالاضحی سے ایک روزقبل بارش کے دوران قربانی کا بیل بپھر گیا اور بھاگتے ہوئے سامنے سے آنے والے50 سالہ یوسف کو ٹکر ماردی جو منہ اور سر میں گہری چوٹیں لگنے کی وجہ سے موقع پر ہی زندگی کی بازی ہارگیا۔ موت کی اچانک خبر سن کر مردوخواتین اور بچے شبستان چوک میں دھاڑئے مارتے ہوئے جمع ہوگئے خوشیوں والے گھر میں صف ماتم بچھ گیا۔