مراد علی شاہ نے مرتضی وہاب کو ایڈمنسٹر بنانے پر تنقید کرنے والوں کو آڑے ہاتھوں لے لیا

مراد علی شاہ نے مرتضی وہاب کو ایڈمنسٹر بنانے پر تنقید کرنے والوں کو آڑے ...
مراد علی شاہ نے مرتضی وہاب کو ایڈمنسٹر بنانے پر تنقید کرنے والوں کو آڑے ہاتھوں لے لیا

  

سیہون شریف(ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیرا علیٰ سند ھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ مرتضٰی وہاب کی بطور ایڈمنسٹریٹر کراچی تعیناتی حکومت سندھ کا اختیار ہے،گورنر سندھ سمیتپاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )کو ایڈمنسٹریٹر کی تقرری پر اعتراض کا حق نہیں۔ 

تفصیلات کے مطابق میڈ یاسے گفتگو کرتے ہوئے مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی اس بات پر یقین رکھتی ہے کہ جس کا جو اختیار ہے وہ استعمال کرے،مجھے یہ حق حاصل نہیں کہ میں اعتراض کروں خیبر پختونخوا میں فلاں شخص وزیر کیوں ہے، دیگر سیاسی جماعتوں کو بھی سمجھ آئے گی کہ وہ اپنا آئینی اور قانونی حق سمجھتے ہوئے اپنا اعتراض کریں۔

وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خا ن عید کے بعد سندھ کا دورہ کرنا اچھی بات ہے، وہ جب سے وزیراعظم بنے ہیں یہاں ایک رات بھی نہیں رکے ہیں،مجھے نہیں معلوم کہ عمران خان سندھ میں کس کے ساتھ اتحاد کرتے ہیں، سندھ میں پیپلز پارٹی کی مخالفت میں کئی اتحاد آئے اور کئی گئے لیکن سندھ کے لوگ پیپلز پارٹی کے ساتھ ہیں۔ اللہ تعالی کا فیصلہ ہمیشہ پیپلز پارٹی کے حق میں ہوتا ہے۔

مزید :

قومی -علاقائی -سندھ -کراچی -