جیف بیزوس ساتھیوں کے ہمراہ خلا کا 10منٹ 10سیکنڈ پر مشتمل چکر لگا کر واپس آگئے

جیف بیزوس ساتھیوں کے ہمراہ خلا کا 10منٹ 10سیکنڈ پر مشتمل چکر لگا کر واپس آگئے
جیف بیزوس ساتھیوں کے ہمراہ خلا کا 10منٹ 10سیکنڈ پر مشتمل چکر لگا کر واپس آگئے

  

لندن ( ڈیلی پاکستان آن لائن )دنیاکے امیر ترین رہنے والے شخص ایمازون کمپنی کے بانی جیف بزوس اپنے ساتھیوں کے ہمراہ 10منٹ ، 10سیکنڈ کا خلاءکا چکر لگا کر بحفاظت واپس آگئے ۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق یہ سفر خلاءمیں کمرشل پروازوں کی جانب سنگ میل ہے ، سفر ایمازون کی زیر ملکی ایرو سپیس کمپنی بلیو اوریجن کے طیار کردہ خلائی جہاز جس کا نام ”نیو شیپرڈ“ ہے میں کیاگیا۔سفر میں چیف بیزوس کے ساتھ ان کے بھائی مارک بیزوس ، خلائی دوڑ کے بانیوں میں سے 82سیالہ خلا باز ویلی فنک اور خلاءمیں اب تک جانے والے دنیا کے کم عمر ترین نوجوان 18سالہ الم اولیورڈیمین شامل تھے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ سفر صرف 10منٹ 10سیکنڈز پر مشتمل تھا ، جس میں چار خلابازوں نے خلائی جہاز کی کھڑکی سے خلا اور زمین کا نظارہ کیا۔اس سفر میں چاروں خلا بازوں کو تقریباً چار منٹ تک کشش ثقل کی کمی کے باعث بے وزنی کی کیفیت کا سامنا رہا جس کے دوران وہ اپنی نشستوں کی بیلٹ کھول کر جہاز میں تیر کرباہر کا نظارہ کرسکے۔

جب جہاز نے کرمان لائن کو کراس کیا تو تمام مسافروں نے خوشی کا اظہار کیا اور نعرے لگائے، خلائی جہاز 107 کلومیٹر کی بلندی تک گیا جس کے بعد وہ ایک صحرائی علاقے میں واپس زمین پر آگیا اور چاروں مسافر  بحفاظت زمین پر واپس اتر گئے۔زمین پر پہنچنے کے فوری بعد جیف بیزوس کا کہنا تھا کہ 'میں ناقابل یقین حد تک ٹھیک ہوں’ اور یہ ‘خلا باز بیزوس' کا بہترین دن تھا۔

خیال رہے کہ بلیو اوریجن کمپنی کی  خلا تک یہ پہلی انسانی پرواز تھی ، اس سے قبل 11 جولائی کو ارب پتی برطانوی تاجر رچرڈ برنیسن  تین دیگر مسافروں اور  دو پائلٹس کے ہمراہ  خلائی سفر کے بعد زمین پر واپس آئے تھے،  ورنہ اس سے قبل صرف پروفیشنل خلا باز ہی خلا میں جاتے رہے ہیں۔

مزید :

اہم خبریں -سائنس اور ٹیکنالوجی -