سی ویو پر کنٹینروں سے لدا ہوا بحری جہا زپھنس گیا 

سی ویو پر کنٹینروں سے لدا ہوا بحری جہا زپھنس گیا 
سی ویو پر کنٹینروں سے لدا ہوا بحری جہا زپھنس گیا 

  

کراچی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) کراچی میں سی ویو پر کنٹینروں سے لدا ہوا بحری جہاز پھنس گیا ہے ، کارگو بحری جہاز ہینگ ٹونگ 77 ساحل سے ایک کلو میٹر سے کم دوری پر پھنسا ہوا ہے ۔

ترجمان کے ٹی پی کے مطابق جہاز کو کراچی پورٹ پر کوئی جگہ الاٹ نہیں کی گئی تھی بلکہ جہاز انجن کمزور ہونے کے باعث لہروں کےساتھ ساحل پر آگیا ،جہاز یو ریسکیو کرنے کیلئے کے پی ٹی ، نیوزی کے جہاز روانہ ہو رہے ہیں ۔

ادھر نجی ٹی وی جیو نیوز نے ماہرین کے حوالے سے بتایا ہے کہ جہاز کسی ملک کی سمندری حدود میں بلا اجازت داخل نہیں ہوتے ، جہاز کا انجن خراب ہو تب بھی وہ پورٹ پر ایمرجنسی کال دیتے ہیں ، کراچی رپورٹ جہاز کو ساحل پر آنے سے روکنے میں ناکام رہی ہے ، جہاز پاناما کا ہے اور کراچی رپورٹ کے بعد اسے استنبول جانا تھا۔

دوسری جانب پولیس کے مطابق بحری جہاز ساحل پر کئی گھنٹے سے رکا ہوا ہے ، جہاز کے حوالے سے معلومات لی جا رہی ہیں ۔

واضح رہے کہ مون سون بارشوں کے دوران سمندر میں طغیانی کے پیش نظر سمندر میں نہانے پر دو ماہ کیلئے پابندی عائد کی گئی ہے ،  عید الاضحیٰ کے موقع پر شہریوں کی بڑی تعداد کی ساحل آمد متوقع ہے جس کے باعث یہ فیصلہ کیا گیا۔

کمشنر کراچی نے کہا کہ پابندی کا مقصد لوگوں کے سمندر میں  ڈوبنے کے کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے شہریوں کو بچانا ہے ۔

مزید :

بزنس -علاقائی -سندھ -