کورونا ویکسین کا سسٹم انتہائی ناقص، بختاور بھٹو نے عوام سے بڑی اپیل کر دی

کورونا ویکسین کا سسٹم انتہائی ناقص، بختاور بھٹو نے عوام سے بڑی اپیل کر دی
کورونا ویکسین کا سسٹم انتہائی ناقص، بختاور بھٹو نے عوام سے بڑی اپیل کر دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی ( ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق صدر آصف علی زرداری کی صاحبزادی بختاور بھٹو نے کہا کہ ہمارے پاس ویکسی نیشن کا سسٹم انتہائی ناقص ہے ، عوام سے اپیل ہے کہ عید کے موقع پر احتیاطی تدابیر ضرور اختیار کریں ۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں بختاور بھٹو نے کہا کہ پاکستان میں کورونا کیسز  میں اضافہ ہو رہا ہے ، عوام ایس او پیز پر عمل نہیں کر رہے ، میری سب سے گزارش ہے کہ احتیاطی تدابیر اختیار کریں ، غیرضروری معاشرتی اجتماعات کی وجہ سے کورونا کیسز میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔‘

بختاور نے ٹویٹ کے اختتام پر تمام چاہنے والوں اور اُن کے اہلخانہ کو عیدالاضحیٰ کی مبارکباد بھی دی۔

مزید :

قومی -سیاست -