افغان سفیر کی بیٹی کے مبینہ اغوا کا معاملہ، جاوید ہاشمی کا موقف بھی سامنے آگیا

افغان سفیر کی بیٹی کے مبینہ اغوا کا معاملہ، جاوید ہاشمی کا موقف بھی سامنے ...
افغان سفیر کی بیٹی کے مبینہ اغوا کا معاملہ، جاوید ہاشمی کا موقف بھی سامنے آگیا

  

ملتان (ڈیلی پاکستان آن لائن )بزرگ سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ افغان سفیر کی بیٹی کے مبینہ اغوا کی شفاف تحقیقات ہونی چاہیں، اس وقت ملک کو بے شما ر بحرانوں کا سامنا ہے لیکن عمران خان کٹھ پتلی بنا ہوا ہے۔

جنگ نیوز کے مطابق سینئر سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی کا کہنا تھا کہ ہم افغانستان کو نظر انداز نہیں کر سکتے،بھارت خطے میں نیا بحران پیدا کر رہا ہے اور افغان حکومت بھارت کے ہاتھوں میں کھیل رہی ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ روس کے بعد امریکا افغانستان میں آ کر شکست کھا رہا ہے، اس ساری صورتحال کا دباﺅ ہم پر آئے گا، ہمیں غیر جانبداری کا مظاہر ہ کرنا ہوگا۔

مزید :

قومی -سیاست -