جمائما خان اور مریم نواز میں تلخی، وفاقی وزیر فواد چوہدری کا رد عمل بھی آگیا

جمائما خان اور مریم نواز میں تلخی، وفاقی وزیر فواد چوہدری کا رد عمل بھی آگیا
جمائما خان اور مریم نواز میں تلخی، وفاقی وزیر فواد چوہدری کا رد عمل بھی آگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے وزیراعظم عمرا ن خان کی سابقہ اہلیہ جمائمہ گولڈ سمتھ اور مسلم لیگ(ن ) کی نائب صدر مریم نواز کے درمیان ہونے والی نوک جھوک پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ مریم نواز کا دور دور تک علم اور کتاب سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
تفصیلا ت کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر جاری کئے گئے بیان میں فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ بعض دوستوں نے کہا کہ آپ نے مریم نواز کے یہودی بیانئےپر بات نہیں کی، دیکھیں مریم بی بی نے زندگی میں کبھی کوئی کتاب نہیں پڑھی انھوں نے کبھی کوئی کام نہیں کیا ان کی کل سیاسی تربیت عابد شیر علی، عظمیٰ اور حنا کی ہے دور دور تک ان کا علم، عقل کتاب سے تعلق نہیں ہے۔


ایک اور پیغام میں وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ایسی جہاندیدہ خاتون سے آپ توقع ہی کیا کر سکتے ہیںجس کا سارا زور صرف عمران خان کی مخالفت پرہے،ا ن سے عقل کی توقع کرنا جو ئے شیر لانے کے مترادف ہے۔
فواد چوہدری نے مزید کہ اکہ مریم نواز کی کل سی وی یہ ہے کہ وہ نوازشریف کے گھرپیدا ہوئیں جنہوں نے عہدے کے غلط استعمال سے اربوں روپے بنا لئے اور اب سارا خاندان بادشاہت کا مزہ لینا چاہتا ہے۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -