ویسٹ انڈیز بمقابلہ آسڑیلیا، پہلے ون ڈے میچ کا نتیجہ سامنے آگیا
برج ٹاؤن(ڈیلی پاکستان آن لائن)آسڑیلیا نے پہلے ون ڈے میچ میں ویسٹ انڈیز کو 133 رنز سے باآسانی شکست دیدی۔
ویسٹ انڈیز کی ٹیم 257 رنز کے تعاقب میں صرف 123 رنز بناسکی۔ آسڑیلیا کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے نو وکٹوں کے نقصان پر 252 رنز بنائے تھے۔آسڑیلیا کی جانب سے ایلکس کیری 67اور ایشٹن ٹرنر 49 رنز بناکر نمایاں رہے۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے ہائیڈن والش نے پانچ کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ڈک ورتھ لوئس کے باعث ویسٹ انڈیز کو 49 اوورز میں 257 رنز کا ہدف ملا ،تاہم ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم 27ویں اوور میں 123 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے کیرن پولارڈ 56 رنز بناکر نمایاں رہے۔ویسٹ انڈیز کے صرف چار بلے باز ڈبل فگرز میں داخل ہوسکے۔ آسڑیلیا کی جانب سے مچل سٹارک نے پانچ جبکہ جوش ہیزل ووڈ نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔شاندرا پرفارمنس پر مچل سٹارک کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔