صدر مملکت نے عید کا دن کہاں گزارا؟ جان کر آپ کو بھی خوشی ہو
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے عید کا پہلا دن اپنی اہلیہ کے ہمراہ یتیم بچوں کے ساتھ گزارا۔
تفصیلات کے مطابق صدر مملکت نے اپنی اہلیہ کے ہمراہ یتیم خانہ 'دارالاحساس ' اسلام آباد کا دورہ کیا۔صدر مملکت عید کے موقع پر یتیم بچوں سے ملے اور انہیں عید کی مبارکباد دی۔بیگم ثمینہ عارف علوی بھی اس موقع پر صدر مملکت کے ہمراہ تھیں۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ 'حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بچوں سے بے پناہ شفقت فرماتے، عید پر یتیم بچے کا خاص خیال رکھا، ہمیں بھی یتیم بچوں اور نادار افراد کا خصوصی خیال رکھنے کی ضرورت ہے۔'
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا عید الاضحٰی کے موقع پر یتیم خانہ "دارالحساس" اسلام آباد کا دورہ
— The President of Pakistan (@PresOfPakistan) July 21, 2021
صدر مملکت عید کے موقع پر یتیم بچوں سے ملے، عید کی مبارکباد دی
بیگم ثمینہ عارف علوی بھی اس موقع پر صدر مملکت کے ہمراہ تھیں pic.twitter.com/kIax5ia1tI