شادی سے کچھ دیر پہلے دلہن کا پولیس کو فون، دولہا کے بارے میں ایسی بات کہہ دی کہ ہنگامہ برپا ہوگیا

شادی سے کچھ دیر پہلے دلہن کا پولیس کو فون، دولہا کے بارے میں ایسی بات کہہ دی ...
شادی سے کچھ دیر پہلے دلہن کا پولیس کو فون، دولہا کے بارے میں ایسی بات کہہ دی کہ ہنگامہ برپا ہوگیا
سورس: File

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی ریاست مہاراشٹر میں ایک دلہن نے شادی سے تھوڑی دیر پہلے پولیس کو فون کرکے اپنی شادی رکوادی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ناگ پور کے ایک ریزارٹ میں شادی کی تقریب جاری تھی۔ پھیرے لینے سے کچھ دیر دلہن نے پولیس کو فون کرکے کہا کہ وہ دولہا سے شادی نہیں کرنا چاہتی بلکہ کسی اور سے پیار کرتی ہے۔ دلہن کے پولیس بلائے جانے پر ہنگامہ برپا ہوگیا ۔ پولیس فریقین کو تھانے لے گئی جہاں سمجھانے بجھانے کے بعد بھی دلہن کا فیصلہ تبدیل نہ ہوا تو شادی ختم کردی گئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دلہن نے شادی سے ایک ہفتہ پہلے بھی اپنی ماں سے کہا تھا کہ وہ اس شخص سے شادی نہیں کرنا چاہتی لیکن زبردستی اس کو شادی کے بندھن میں جوڑا جا رہا تھا۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -