وزیراعظم کا سنیئر صحافی عارف نظامی کی وفات پر افسوس کا اظہار

وزیراعظم کا سنیئر صحافی عارف نظامی کی وفات پر افسوس کا اظہار
وزیراعظم کا سنیئر صحافی عارف نظامی کی وفات پر افسوس کا اظہار

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم عمران خان نے سنیئر صحافی عارف نظامی کے انتقال پر اظہار افسوس کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ  ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں وزیراعظم نے لواحقین سے اظہار تعزیت اور مرحوم کے بلند درجات کی دعا کی۔عارف نظامی گزشتہ دو ہفتوں سے علیل تھے اور آج لاہور کے پرائیوٹ ہسپتال میں انتقال کرگئے۔عارف نظامی نوائے وقت گروپ کے بانی حمید نظامی کے بیٹے اور مجید نظامی کے بھتیجے تھے۔

مزید :

قومی -