"طالبان جنگ سے تھک چکے"

"طالبان جنگ سے تھک چکے"
سورس: Wikimedia Commons

  

کابل (ڈیلی پاکستان آن لائن) افغانستان میں تعینات روس کے سفیر ضمیر کابلوف کا کہنا ہے کہ 20 سالہ جنگ سے طالبان بھی تھک چکے ہیں اور اب بریک چاہتے ہیں، اسی لیے ان کا مذاکرات میں رویہ مثبت ہے۔

ضمیر کابلوف نے اپنے بیان میں کہا کہ طالبان کے بیانات اور کارروائیوں سے لگتا ہے کہ وہ سیاسی تصفیے کیلئے تیار ہیں، امن مذاکرات کے دوران طالبان کا رویہ مثبت رہا، وہ اس بات کے خواہش مند نظر آتے ہیں کہ انہیں سیاسی حل مکمل وضاحت اور پورے ڈھنگ سے پیش کیا جائے۔

روسی سفیر کا کہنا تھا ایسا لگتا ہے کہ طالبان 20 سال کی طویل جنگ سے تھک چکے ہیں اور اب بریک چاہتے ہیں۔

مزید :

بین الاقوامی -